عالمی مارکیٹ میں خام تیل، سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل، سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل، سونا، چاندی اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.03 ڈالر کم ہوکر 83.23 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 0.22 ڈالر اضافے سے 92.17 ڈالر فی بیرل طے پائے۔عالمی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 8.74 ڈالر بڑھ کر 3,734.12 ڈالر فی اونس ، چاندی کی قیمت 0.39 ڈالر اضافے سے 45.45 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 448.50 ڈالر فی بشل پر مستحکم رہی جبکہ گندم کی قیمت 2.25 ڈالر اضافے سے 580.25 ڈالر فی بشل ہوگئی۔اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.37 ڈالر کے اضافے سے 79.25 ڈالر فی اونس جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 1.08 ڈالر کے اضافے سے 223.90 ڈالر فی یونٹ ریکارڈ کی گئی ۔