اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران پائیدار ترقی کے حصول اور معاشی و سماجی ناہمواریوں کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دی ہے، پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کو …
وفاقی وزیر احسن اقبال کی انکلوسو اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ رپورٹ” کے اجراءکے موقع پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران پائیدار ترقی کے حصول اور معاشی و سماجی ناہمواریوں کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دی ہے، پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی تحریک پیش کی گئی ۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، ہم دباﺅ میں آ کر فیصلے نہیں کرتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے لڑی جا رہی ہے۔ پیر کو منصوبہ بندی کمیشن میں یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ” انکلوسو اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ رپورٹ” کے اجراءکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ یہ رپورٹ ویژن 2025ءکے تحت اقتصادی اہداف کے تعین میں معاون ثابت ہو گی۔









