ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے انتظام کو جدید بنانے کے لئے باہمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے انتظام کو جدید بنانے کے لئے باہمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پیر کو منیلا میں وزارت ریلوے میں چئیر پرسن ریلوے پروین آغا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈی جی سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیاءڈیپارٹمنٹ وربر ای لی پو پچ کے …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے انتظام کو جدید بنانے کے لئے باہمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پیر کو منیلا میں وزارت ریلوے میں چئیر پرسن ریلوے پروین آغا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈی جی سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیاءڈیپارٹمنٹ وربر ای لی پو پچ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔وربر ای لی پو پچ نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے نکتہ نظر کے مطابق حالیہ ترقی کے باوجود ریلوے کے شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور مزید ارزاں ٹرانسپورٹ اور مارکیٹ تک رسائی کے لیے سڑکوں کے ساتھ شراکت کی بھی ضرورت ہے ۔ملاقات میں رسالپور لوکو موٹو فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے نئی لوکو موٹو خریداری اور فریٹ کمپنی بھی زیر بحث آئی ۔وربرای لی پو پچ نے واضح کیا ایشیائی ترقیاتی بنک شراکتی فنانسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے ۔وربر ای لی پو پچ نے واضح کیا کہ تجارتی فنانس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک کی فنانسنگ سیڈمنی ہو گی ۔