وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔19 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ووٹوں سے ہونے چاہئیں، ملک میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ اصولی سیاست کو پروان چڑھانا ہو گا تاکہ ادارے مضبوط ہو سکیں۔وہ پیر کے روز پی سی ایس آئی آر لاہور کمپلیکس میں فرنٹیئرز آف ایڈوانسڈ …

لاہور۔19 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ووٹوں سے ہونے چاہئیں، ملک میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ اصولی سیاست کو پروان چڑھانا ہو گا تاکہ ادارے مضبوط ہو سکیں۔وہ پیر کے روز پی سی ایس آئی آر لاہور کمپلیکس میں فرنٹیئرز آف ایڈوانسڈ انجینئرنگ میٹریل کے موضوع پر چوتھی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پرچیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر شہزاد عالم، وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یاسمین مسعود سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جا رہا ہے