رائل ملائشین نیوی کے چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،پاکستان اورملیشیاءکے مابین دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل ملائشین نیوی کے چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل ملائشین نیوی کے چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ، رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے بیخ کنی کے آپریشنزمیں شرکت پر روشنی ڈالی گئی۔معزز مہمان کو کثیرالقومی ٹاسک فورسز150اور151کی پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرزکی جانب سے کمانڈزکی متعدد مدت کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔