وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین میں اداروں کی حدود اور نظام کار کا تعین موجود ہے، کوئی ادارہ بھی خود کو ”مقدس گائے“ نہیں کہہ سکتا، ہر ادارہ خود کو بہتر بنائے اور دوسرے پر زیادہ نگاہ لگا کر نہ رکھے تو ملک پانچ سالوں میں 10 سالوں کا سفر طے کر سکتا ہے۔ ووٹ کی پرچی کو ردی …

اسلام آباد۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین میں اداروں کی حدود اور نظام کار کا تعین موجود ہے، کوئی ادارہ بھی خود کو ”مقدس گائے“ نہیں کہہ سکتا، ہر ادارہ خود کو بہتر بنائے اور دوسرے پر زیادہ نگاہ لگا کر نہ رکھے تو ملک پانچ سالوں میں 10 سالوں کا سفر طے کر سکتا ہے۔ ووٹ کی پرچی کو ردی کے کاغذ کا ٹکڑا نہ بننے دیں، پارلیمنٹ ملک کے 20 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے۔ ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایوان کے فیصلوں کو پاکستان کے عوام کے اجتماعی شعور کی نظر سے دیکھا جانا چاہئے۔ پارلیمنٹ کو عوام کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہمیں وہ سرخ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے جو نظام اور جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 70 سال ہو گئے ہیں، ہم نے بہت مدو جزر دیکھے ہیں۔ ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ پاکستان کا نظام جمہوریت اور بھائی چارے سے چلے گا۔ ہمیں اس وقت امید پیدا ہوئی تھی جب محترمہ بے نظیر بھٹو جدہ میں نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئیں، میں اس اجلاس میں موجود تھا۔ یہ فیصلہ ہوا کہ جمہوریت کا عمل ہم نے آئندہ مفاہمت سے چلانا ہے۔