وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اصل ترقی جمہوریت کے دور میں ہوئی، مارشل لاءنے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، جمہوری دور میں تعلیم پر معیشت کا 2.2 فیصد خرچ کیا گیا جبکہ مارشل لاءکے دور میں تعلیم پر ایک 1.9 فیصد خرچ کیا گیا،جمہوری دور میں ہی صحت کے شعبے میں فنڈز بڑھائے گئے۔ …

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اصل ترقی جمہوریت کے دور میں ہوئی، مارشل لاءنے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، جمہوری دور میں تعلیم پر معیشت کا 2.2 فیصد خرچ کیا گیا جبکہ مارشل لاءکے دور میں تعلیم پر ایک 1.9 فیصد خرچ کیا گیا،جمہوری دور میں ہی صحت کے شعبے میں فنڈز بڑھائے گئے۔ وہ پیر کو وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں پائیدار ترقی کے حوالہ سے جاری کردہ رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آ رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے باعث لوگ اپنی پراپرٹی کی دیکھ بھال کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سکولوں کی سطح پر کمپیوٹر کی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے، یونیورسٹیوں میں 10 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں، وفاق اور صوبوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر مزید توجہ دی جا رہی ہے۔