کولمبو ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی …
سری لنکا اور پاکستان ویمن ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی (آج)کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کولمبو ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا کر حساب 1-1 سے برابر کر دیا، دونوں ٹیمیں فیصلہ کن میچ میں آج ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی اور دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔








