انگلش ٹیم آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 307 رنز پر آﺅٹ،

کرائسٹ چرچ۔31 مارچ (اے پی پی) بی جے واٹلنگ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے نیوزی لینڈ کو مکمل تباہی سے بچا لیا، میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا …

کرائسٹ چرچ۔31 مارچ (اے پی پی) بی جے واٹلنگ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے نیوزی لینڈ کو مکمل تباہی سے بچا لیا، میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں، کیویز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 36 کے سکور پر اس کے 5 مستند کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے تھے، اس موقع پر واٹلنگ اور گرینڈ ہوم نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ میں 142 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، گرینڈ ہوم 72 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے لیکن واٹلنگ 77 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں