آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی،

ممبئی۔31 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، انگلش ٹیم فیصلہ کن معرکے میں 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی، نتالی سکیور کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، میگ لیننگ نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ …

ممبئی۔31 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، انگلش ٹیم فیصلہ کن معرکے میں 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی، نتالی سکیور کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، میگ لیننگ نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ویلانی 51 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، میگن شٹ نے 3 وکٹیں لیں، لیننگ میچ اور میگن شٹ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ہفتہ کو ممبئی میں کھیلے گئے سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،