بھارت اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 6 اپریل کو کھیلا جائے گا

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت اے ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز سے قبل ٹور میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا۔ بھارت اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 6 اپریل کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ویمن ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ون …

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت اے ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز سے قبل ٹور میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا۔ بھارت اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 6 اپریل کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ویمن ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز سے قبل انگلینڈ (آج) منگل کو بھارت اے کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 6 اپریل کو کھیلا جائیگا اور دوسرا 9 اپریل کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔