اسلام آباد ۔02اپریلپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا تیسرا مرحلہ (کل) بدھ سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں ایس بی پی گراﺅنڈ کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مقابلہ نیوی سے ہوگا۔ این بی پی گراﺅنڈ کراچی میں عمر ایسوسی ایٹ اور سی سی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ یو بی ایل گراﺅنڈ کراچی میں حیدر ٹریڈرز اور کراچی الیکٹرک …
پی سی بی کے زیراہتمام جاری پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا تیسرا مرحلہ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔02اپریلپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا تیسرا مرحلہ (کل) بدھ سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں ایس بی پی گراﺅنڈ کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مقابلہ نیوی سے ہوگا۔ این بی پی گراﺅنڈ کراچی میں عمر ایسوسی ایٹ اور سی سی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ یو بی ایل گراﺅنڈ کراچی میں حیدر ٹریڈرز اور کراچی الیکٹرک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ گروپ بی میں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیموں کا ٹکراو¿ ہوگا۔ رانا نوید اکیڈمی شخوپورہ میں احمد گلاس اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ گروپ سی میں آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاک سعودی سے ہوگا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بنک کا مقابلہ او جی ڈی سی ایل سے ہوگا۔








