اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور بھارت کے روہیت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شعیب ملک 93 میچز میں 1858 رنز بنا …
شعیب ملک ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور بھارت کے روہیت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شعیب ملک 93 میچز میں 1858 رنز بنا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، برینڈن میک کلم 2140 رنز کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 1983 رنز کے ساتھ تیسرے اور تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔








