ڈیرہ غازی خان ۔ 21 نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمٰن نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہمارے قائدین نے پنجاب سمیت ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی کام کروائے ہیں، وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ ن ہے،این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے ہماری جماعت کا امیدوار …
مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیرمملکت حذیفہ رحمٰن
ڈیرہ غازی خان ۔ 21 نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمٰن نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہمارے قائدین نے پنجاب سمیت ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی کام کروائے ہیں، وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ ن ہے،این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے ہماری جماعت کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو ڈیرہ غازیخان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرمملکت حذیفہ رحمٰن نے کہاکہ آج میرے لیے خوشی کادن ہے کیونکہ یہاں عوام کی کثیر تعداد موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے محبوب قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ 23نومبر کو ڈیرہ غازیخان میں این اے 185کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمود قادر خان لغاری کامیاب ہوں گے اوروہ میرے ساتھ مل کر ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اوریہاں سے ہمیشہ ان کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنے سیاسی مخالفین پرتنقید نہیں کروں گابلکہ ان کی باتوں کادلیل سے جواب دوں گا،ہم لوگ دھمکیوں اورمنافقت کی سیاست نہیں کرتے ،عوام کامعیار زندگی بلندکرنا ہمارے منشور میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں ن لیگ نے ریکارڈترقیاتی کام کرائے ہیں جن میں ٹیچنگ ہسپتال ،غازی گھاٹ پل،متعددتعلیمی ادارے ،ملتان کو ڈیرہ غازیخان سے ملانے کے لیے بہترین دورویہ شاہراہ کم وقت میں مکمل کرانا یہاں کی عوام کے لیے مسلم لیگ ن کابہترین تحفہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ میرے قائدین نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ، مخالفین بھی اس بات کی تائید کئے بغیرنہیں رہ سکتے کہ مسلم لیگ ن ترقی کادوسرانام ہے ۔حذیفہ رحمٰن نے کہاکہ میں اس دھرتی کافرزندہوں اوراس دھرتی کامجھ پربے تحاشہ قرض ہے،میں مشکل کی ہرگھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑاہوں گا۔وزیرمملکت نے کہاکہ میں اپنے قائدین کے ویژن کے مطابق اس بات کاخواہ ہوں کہ اختیارات کی منتقلی نچلی سطح تک ہونی چاہیے تاکہ عوام کے معیار زندگی میں بڑے پیمانے پرتبدیلی آ سکے۔
انہوں نے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ ڈیرہ غازیخان کے نوجوانوں کے اندر اتنی جرات پیداہوجائے کہ وہ طاقت ورکے سامنے موثراندازمیں اپنی صلاحیتوں کالوہامنواسکیں۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف نے سیلاب کے دنوں میں کبھی بھی جنوبی پنجاب کی عوام کوتنہانہیں چھوڑااورماضی میں جتنے بھی سیلاب آئے ہیں میں عوامی خدمت کرنے کیلئے میاں شہباز شریف کے ساتھ ہوتاتھا۔انہوں نے ڈیرہ غازیخان ،جام پور،راجن پوراوردیگرسیلاب زدہ علاقوں میں خودجاکر عوام کوریلیف فراہم کیا۔ تقریب سے مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔









