یومِ آزادی ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے ہر قربانی پیش کی جائے گی، صوبائی وزیر میر علی حسن زہری

کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):وزیرِ زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کا یومِ آزادی محض ایک جشن نہیں بلکہ ایک عہدِ وفا ہے، جو ہمیں اُن لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے پیش کی ہیں،یوم آزادی ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے ہر قربانی پیش کی …

کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):وزیرِ زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کا یومِ آزادی محض ایک جشن نہیں بلکہ ایک عہدِ وفا ہے، جو ہمیں اُن لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے پیش کی ہیں،یوم آزادی ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے ہر قربانی پیش کی جائے،انہوں نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے ہر دور میں “معرکۂ حق” کو سرخروئی سے جیتا، چاہے دشمن سرحد پار سے آیا ہو یا اندر سے سازش کرنے والا ہو۔

پاک فوج نے اپنی جرات، ایمان اور قربانی کے جذبے سے ہمیشہ باطل قوتوں کو شکست دی اور وطن کا پرچم سربلند رکھا۔منگل کو اپنے بیان میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور ایمانی جذبے سے دشمن کو شکستِ فاش دی، چاہے وہ بیرونی جارح ہو یا اندرونی سازش کرنے والا۔ معرکۂ حق کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دشمن نے اس پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالی تو ہماری افواج نے ایمان، قربانی کے جذبے اور اتحاد سے اسے ناکام بنایا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ہمارے وطن کو امن و استحکام عطا فرمائے اور ہماری افواج کو ہمیشہ فتوحات سے ہمکنار کرے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرے اور ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔