، اسلام آباد کے تمام سکولوں کو ماڈل سکول بنائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیاجائے گا، ضرورت پڑنے پر بچوں کو عینکین بھی مفت فراہم کی جائیں گی، دس ہزار اساتذہ کی بھی آئی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ یہ بات وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیاجائے گا، ضرورت پڑنے پر بچوں کو عینکین بھی مفت فراہم کی جائیں گی، دس ہزار اساتذہ کی بھی آئی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ یہ بات وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے جمعرات کو سکول آئی ہیلتھ سکریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سپیش بچوں کی تقریب میں شرکت سے انہیں ان بچوں کی محرومیوں کااحساس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر بھی کوئی کام شروع کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اس میں دشواریاں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینائی کا یہ ایک بہترین پروگرام ہے جو آج متعارف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں دو لاکھ سے زیادہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا اور جہاں ضرورت پڑی انہیں عینکیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اسی پروگرام کے تحت اساتذہ بھی استفادہ کریں گے اور ایک اندازے کے مطابق نو سے دس ہزار اساتذہ کی آنکھوں کامعائنہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس پروگرام کو پراجیکٹ نہیں بنانا چاہیے کہ تین سال میں ختم ہو جائے، تعلیم اور صحت کی وزارتوں کے مشترکہ تعاون سے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وفاقی دار الحکومت کی سطح پر بچوں کی صحت کے حوالے سے بڑا پروگرام متعارف کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ اسلام آباد کے سکولوں کو ماڈل سکولز بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں چند سکولوں کو ماڈل سکولوں کا درجہ حاصل ہے جس میں داخلے کی دوڑیں لگی ہوتی ہیں، ہم تمام سکولوں کو ماڈل سکول بنانے جا رہے ہیں تاکہ والدین کو داخلوں کی پریشانی سے نکالا جائے۔ایسا تعلیمی نظام لایا جا رہا ہے کہ بچے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکول میں آئیں۔ اس پروگرام کی مانٹرنگ کی جائے گی۔ ہم سب نے مل کر نیا اور مضبوط پاکستان بنانا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply