اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل لیبرڈے کی مناسبت سے بدھ کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کیلئے گھر تعمیر کرنے والوں کے سروں پرچھت نہیں ہے۔ یوم مئی کی مناسبت سے وزیرخارجہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محنت کشوں کو یکسر نظراندازکیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کا روٹی ، کپڑا اورمکان کا نعرہ ان کے ساتھ ہی دفن …
، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا انٹرنیشنل لیبرڈے کی مناسبت سے خصوصی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل لیبرڈے کی مناسبت سے بدھ کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کیلئے گھر تعمیر کرنے والوں کے سروں پرچھت نہیں ہے۔ یوم مئی کی مناسبت سے وزیرخارجہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محنت کشوں کو یکسر نظراندازکیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کا روٹی ، کپڑا اورمکان کا نعرہ ان کے ساتھ ہی دفن ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محنت کشوں کی جدوجہد کی معترف ہے اور یقین رکھتی ہے کہ تبدیلی کے سفر میں وہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کش اپنے نان ونفقہ کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور آج کا دن ہمیں شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت محنت کشوں کی ترقی اورحالات زندگی میں بہتری سمیت آمدن میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔







