آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کے پی کے کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں، آپریشن کے بعد جو مسائل اجاگر کیے جارہے ہیں وہ حقیقی اور فطری ہیں' سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں، آپریشن کے بعد جو مسائل اجاگر کیے جارہے ہیں وہ حقیقی اور فطری ہیں’ سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں تاہم تمام دشمن قوتوں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔وہ جمعرات کو پشاور میں کے پی کے کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق طلباء سے گفتگو کر تے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے اور ملک کا مستقبل ایسے ہی نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کام سرانجام دیا، اب اس عظیم کام کے فوائد سماجی ترقی کی صورت میں حاصل کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو توجہ کی ضرورت ہے، حکومت اور سکیورٹی فورسز قبائل کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے لیے سماجی معاشی ترقی کے ذریعے پائیدار امن اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر طلباء نے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی گمراہ کرنے والے کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply