آسیان ممالک بھی ایٹمی معاہدے کے حق میں ہیں، ایران

تہران ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم آسیان اور تہران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے تمام ملکوں نے جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔ سنگاپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آسیان اجلاس میں شریک مختلف ملکوں …

تہران ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم آسیان اور تہران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے تمام ملکوں نے جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔ سنگاپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آسیان اجلاس میں شریک مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی جانب اشارہ کیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ دنیا کو ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔