آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا بین الاقوامی ادارہ برائے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کا پرفارمنس میژرمنٹ فریم ورک اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بین الاقوامی ادارہ برائے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کی طرف سے بنائے گئے پرفارمنس میژرمنٹ فریم ورک کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کی کارکردگی جانچنے کے لئے سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اے …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بین الاقوامی ادارہ برائے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کی طرف سے بنائے گئے پرفارمنس میژرمنٹ فریم ورک کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کی کارکردگی جانچنے کے لئے سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اے جی پی کے محکمے نے عالمی بنک کے تعاون سے عالمی معیار کے مطابق اپنی کارکردگی معلوم کرنے کے لئے خود احتسابی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ اسی اقدام کے حصے کے طور پر عالمی بنک نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمے کے افسران کے لئے ایک روزہ ورکشاف کا اہتمام کیا ہے۔ یہ ورکشاپ پرفارمنس میژرمنٹ فریم ورک کو استعمال کرتے ہوئے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کے لئے خود احتسابی کا باعث ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کو چاہئے کہ وہ اپنی موجودہ اور مستقبل میں ہونے والی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ رکھیں۔ تاکہ وہ لوگوں کے سامنے قابل احتساب رہیں اسی طرح ان اداروں کے لئے یہ بھی ضروری قرار دیا جارہا ہے کہ وہ لوگوں کو پہلے ہی یہ بات بتا دیں کہ وہ کن مقاصد کے حصول کے لئے منصوبہ سازی کر رہے ہیں اور مستقل بنیادوں پر ان مقاصد کے حصول کےلئے کی جانے والی کاوشوں سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہیں۔

Leave a Reply