افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفدکی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)افغانستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں، صحافیوں، ماہرین تعلیم اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک افغان تعلقات، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کے شرکاء نے افغان امن عمل کے سلسلے میں فریقین کو …

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)افغانستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں، صحافیوں، ماہرین تعلیم اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک افغان تعلقات، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کے شرکاء نے افغان امن عمل کے سلسلے میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اور بالخصوص وزیر خارجہ کے عزم اور کاوشوں کی تعریف کی۔وفد نے افغانستان اور پاکستان کے مابین اعتماد سازی، دو طرفہ سیاسی و تجارتی تعاون کے فروغ ، کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیں۔اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں پر محیط بدامنی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ہماری مخلصانہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں اور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply