اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شمالی وزیرستان میں 60 سے زائد دہشتگردوں کے سرحد پر باڑ لگانے والے پاک فوج کے جوانوں پر حملے پر احتجاج کیا جس میں تین فوجی جوان شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔ بدھ کو افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال …
افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شمالی وزیرستان میں 60 سے زائد دہشتگردوں کے سرحد پر باڑ لگانے والے پاک فوج کے جوانوں پر حملے پر احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شمالی وزیرستان میں 60 سے زائد دہشتگردوں کے سرحد پر باڑ لگانے والے پاک فوج کے جوانوں پر حملے پر احتجاج کیا جس میں تین فوجی جوان شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔ بدھ کو افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ افغانستان سے 60 سے زائد دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑا میں سرحد پر باڑ لگانے والے پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا جسے پاک فوج نے پسپا کر دیا اور اس حملے میں کئی دہشتگرد مارے گئے۔







