امریکی صدر کو کوریائی رہنماءکا خط موصول ہو گیا

واشنگٹن ۔ 3 اگست (اے پی پی) وائٹ ہاو¿س نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریائی رہنماءکِم جونگ ا±ن کا لکھا ہوا خط یکم اگست کو موصول ہوا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق یہ خط رواں برس بارہ جون کی سنگا پور سربراہان ملاقات کے تسلسل میں ہے۔ اس خط کے جواب میں امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے شمالی کوریائی لیڈر کے خط کا شکریہ ادا …

واشنگٹن ۔ 3 اگست (اے پی پی) وائٹ ہاو¿س نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریائی رہنماءکِم جونگ ا±ن کا لکھا ہوا خط یکم اگست کو موصول ہوا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق یہ خط رواں برس بارہ جون کی سنگا پور سربراہان ملاقات کے تسلسل میں ہے۔ اس خط کے جواب میں امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے شمالی کوریائی لیڈر کے خط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد ایک اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاو¿س نے ٹرمپ اور کم کی ایک اور ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ یہ خط ایسے وقت میں موصول ہوا ہے جب کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات شمالی کوریا سے ہوائی پہنچی ہیں۔