امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کم جونگ ان کا شکریہ

واشنگٹن ۔ 2 اگست (اے پی پی) کوریائی جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کم جونگ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکراتی سلسلے میں اس کیمونسٹ ملک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان امریکی …

واشنگٹن ۔ 2 اگست (اے پی پی) کوریائی جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کم جونگ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکراتی سلسلے میں اس کیمونسٹ ملک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کر دے گا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی وقت کم جونگ ان کو وائٹ ہاو¿س کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔