ایبٹ آباد،انڈر 15ہاکی چیمپئن شپ،ہائی سکول نمبر2 اورہائی سکول نمبر3 کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن، ریجنل سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جاری انڈر 15ہاکی چیمپئن شپ میں ہائی سکول نمبر2 اورہائی سکول نمبر3 کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ایبٹ آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن، ریجنل سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جاری انڈر 15ہاکی چیمپئن شپ میں ہائی سکول نمبر2 اورہائی سکول نمبر3 کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

پہلے سیمی فائنل میں ہائی سکول نمبر دو ایبٹ آباد نے ہائی سکول نمبر ون کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہائی سکول نمبر تین نے ہائی سکول نمبر چار کو شکست دی۔فائنل(کل)جمعرات کو کھیلا جائےگا۔

سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود اورڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر ذوالفقار احمد تھے۔