ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد ملی ہے، اس فورم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،سینیٹر راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد ملی ہے اس فورم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے مختلف ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد ملی ہے اس فورم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے ذریعے سینٹ نے ممبران ممالک کے درمیان تعاون اور ان کے ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے اقدام کئے۔ اس اسمبلی کے ذریعے ہم ان ممالک کے ساتھ رابطے کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں سفارتکاری کے ذریعے خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوتی تھی۔ اس اسمبلی کے ذریعے ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ بحث میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر جاوید عباسی نے بحث میں لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply