اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کا مشترکہ وفد منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کا مشترکہ وفد منگل کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب، وزارت داخلہ اور …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کا مشترکہ وفد منگل کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں میڈیا سے متعلقہ امور اور اہم قومی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل سوموار کو پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ وفد وزیر داخلہ سے ملاقات کرے گا جس میں الیکٹرانک میڈیا سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔

Leave a Reply