اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں شدت پسندی اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک کے دھرنے کے دوران جمہوری نظام کو ختم …
تحریک انصاف نے ملک میں شدت پسندی اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا ہے، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں شدت پسندی اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک کے دھرنے کے دوران جمہوری نظام کو ختم کرنے کے لیے ایک سازش کی منصوبہ بندی کی لیکن وہ ایساکرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی اختیار نہیں کی۔








