اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ تنظیمیں جن کے خلاف موثر ثبوت موجود ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ آئی ایس پی آر کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔ دینی مدارس کا پاکستان کی تعلیم و …
تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ تنظیمیں جن کے خلاف موثر ثبوت موجود ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ آئی ایس پی آر کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔ دینی مدارس کا پاکستان کی تعلیم و ترقی میں اہم کردار ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے قبائلی اضلاع کی تعمیر نو و بحالی کے لئے اربوں روپے دیئے جا رہے ہیں تاکہ دوسرے اضلاع کے برابر وہاں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ تنظیمیں جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف موثر ثبوت موجود ہیں، وہ دشمن ممالک کے ساتھ مل کر ہمارے پختون بھائیوں کو غلط مشورے دے رہی ہیں۔ وزیراعظم فاٹآ کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے مختلف دورے بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایس پی آر کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہر شعبہ میں عوام کو معلومات دینی چاہئیں۔ عوام کو آگاہی دینا ضروری ہے۔ میڈیا نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ معاملہ پہلے ہی زیر بحث تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کی جائے۔ مدارس بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ دینی تعلیم کے علاوہ دنیاوی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جدید تعلیم دی جا رہی ہے۔ مدارس میں اصلاحات کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔







