اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھروبال اینڈ راک بال ریفریشرکورس آئندہ ماہ 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایاکہ یہ کورس کوچز اور ریفریز کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملک بھر سے کوچز اور ریفریز اس کورس میں شرکت کریں گے۔ …
تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھروبال اینڈ راک بال ریفریشرکورس آئندہ ماہ 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایاکہ یہ کورس کوچز اور ریفریز کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملک بھر سے کوچز اور ریفریز اس کورس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران شرکاءکو تکنیکس اور قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔ کورس 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا اور اس موقع پر شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔









