خنجراب تا گوادرشاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے،برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کی شاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور وژن کے باعث پاکستان کو مضبوط اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کی شاندار اور لازوال ترقی و خوشحالی کا سہرا محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور وژن کے باعث پاکستان کو مضبوط اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے عرصے میں نہ صرف انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے ناسور سے نجات دلائی بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کارخ بھی متین کیا جس کے باعث آج پاکستان میں معیشت سمیت ہر شعبے میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مواصلات ، شاہراﺅںاورتوانائی کے جو منصوبے زیر تکمیل ہیںاُن کے مکمل ہونے سے پاکستان کو صف اول کا ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا اور سی پیک و دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان خطے کا ایک مضبوط ترین ملک کے طور پر جانا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply