خیبرپختونخوا حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرآباد اور سیالکوٹ کے لیے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرآباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے لیے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دے دی

پشاور۔ 30 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرآباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے لیے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دے دی۔محکمہ قانون تر جمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم نے دونوں بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان میں منظور شدہ گرانٹ کے چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل،سکریٹری لاء اختر سعید ترک اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مدثر اعجاز بھی موجود تھے۔ اقدام کا مقصد وکلاء برادری کے مسائل کے حل، بار ایسوسی ایشنز کی معاونت اور قانونی شعبے سے وابستہ اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا وکلاء برادری کے ساتھ، قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم ہے