اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں قابل مذمت دہشت گرد حملہ پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کے دوران جگر …
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں قابل مذمت دہشت گرد حملہ پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کے دوران جگر آزمانے اور قربانیاں دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔







