اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر وکینٹ میں تعلیمی اداروں ،صحت مراکزاور دیگر میگا پراجیکٹس کا جال بچھا دیں گے، ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریںگے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کو پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا جہاں پر …
راولپنڈی میں میگا پراجیکٹس کا جال بچھا دیں گے، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریںگے‘وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر وکینٹ میں تعلیمی اداروں ،صحت مراکزاور دیگر میگا پراجیکٹس کا جال بچھا دیں گے، ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریںگے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کو پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا جہاں پر ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ، محکمہ تعلیم، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے انھیں بریفنگ دی ۔اس موقع پر قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی” سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 11اپریل کو لاہور جاﺅں گا جہاں سے وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ 12اپریل کو ریل کار کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی آئیں گے ۔شیخ رشید احمد نے بتایا کہ راولپنڈی شہر وکینٹ میں تعلیمی اداروں ،صحت کے مراکزاور دیگر میگا پراجیکٹس کا جال بچھا دیں گے ،ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے ۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ ادوار میں بھی راولپنڈی بھر میں تعلیمی اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا جن میں راولپنڈی کی پہلی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی بھی شامل ہے ۔پنڈی ویمن یونیورسٹی خواتین کے لئے دوسری بڑی یونیورسٹی ہوگی جہاں تمام شعبوں میں تعلیم دی جائے گی ۔شیخ رشید احمد نے متعلقہ اداروں اور حکام کوپوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کی افتتاحی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کل(12 اپریل کو) پنڈی ویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد، پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کر یںگے ۔







