اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا کوئی طوفان نہیں آیا، معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے سیاسی باتیں کی ہیں، مہنگائی …
رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا کوئی طوفان نہیں آیا، معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا کوئی طوفان نہیں آیا، معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے سیاسی باتیں کی ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، یہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔ گیس سیکٹر میں 157 ارب کا خسارہ تھا اسے پورا کرنا پڑا۔ معیشت استحکام کی طرف جائے تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی مہنگائی بڑھی اور اس سے زیادہ بڑھی جتنی اب بڑھی۔ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا کوئی طوفان نہیں آیا، کچھ پیرش ایبل آئٹمز کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اعداد و شمار بڑھتے ہوئے نظر آئے۔ رمضان پیکیج کا بھی اعلان ہونے والا ہے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے۔ روزمرہ اشیاءکی قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں گے، حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے بھی اقدامات کرے گی۔ قبل ازیں سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ جو کہ رمضان سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں ہے، کی جانب وزیر خزانہ، ریونیو کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول نوٹس پیش کیا۔







