زکوٰة کی کٹوتی کے لئے نصاب 44,415 روپے مقرر

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے زکوٰة کے نصاب کااعلان کردیا ہے جس کے مطابق یکم رمضان کو قومی بینکوں کے بچت کھاتوں میں 44 ہزار 415 روپے سے زائد جمع رقوم پر زکوٰة منہاکی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰة کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1439-40ھ کی زکوٰة کے لئے 44 ہزار 415 نصاب مقرر کیا گیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے زکوٰة کے نصاب کااعلان کردیا ہے جس کے مطابق یکم رمضان کو قومی بینکوں کے بچت کھاتوں میں 44 ہزار 415 روپے سے زائد جمع رقوم پر زکوٰة منہاکی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰة کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1439-40ھ کی زکوٰة کے لئے 44 ہزار 415 نصاب مقرر کیا گیا ہے۔ زکوٰة کی کٹوتی قومی بینکوں کے نفع و نقصان یا بچت کھاتوں پر کی جائے گی۔ کرنٹ اکاﺅنٹس میں جمع رقوم زکوٰة پر کٹوتی سے مستثنیٰ ہو گی۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ زکواة کٹوتی کرنے والے قومی بینکوں اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم رمضان کو مقررہ نصاب سے زائد رقوم پر زکوٰة کی کٹوتی کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply