سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کیا ہے اسی وجہ سے وہ …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کیا ہے اسی وجہ سے وہ آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہی نے ملک بھر میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں کو شروع کیا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی اختیار نہیں کی بلکہ اپنے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply