اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)سری لنکا کے صدر مھتری پالا سری سینا نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی سرمایہ کاروں کو چینی اور سیمنٹ صنعتوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سری لنکا کے صدر نے گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ …
سری لنکا کے صدر مھتری پالا سری سینا کا سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)سری لنکا کے صدر مھتری پالا سری سینا نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی سرمایہ کاروں کو چینی اور سیمنٹ صنعتوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سری لنکا کے صدر نے گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار سری لنکا میں چینی اور سیمنٹ انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں کیونکہ سری لنکا میں چینی اور سیمنٹ کی بڑی مانگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سری لنکا میں ملکی ضروریات کی صرف 20فیسد چینی پیدا کی جاتی ہے۔انہوں نے پاک سری لنکا کی طویل ترین دو طرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔سری لنکا کے صدر نے ملک میں جاری اندرونی تنازعہ کو ختم کرنے میں تعاون کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔








