اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان وطن عزیزکے معمار ہیں،موجودہ وفاقی حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے بجٹ میں دوسو ارب روپے مختص کررہی ہے جس میں 5لاکھ سے ڈیڑھ کروڑروپے تک نوجوانوں کوقرضہ ملے گا،نوجوانوں کیلئے روزگارکے وافرمواقع لیکرآرہے ہیں،ہم سیاست قوم کی خدمت، وطن عزیزکی ترقی اورکمزورطبقے کواوپرلانے کیلئے کررہے ہیں نہ کہ اپنی ذات کیلئے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں ٹھنڈکوئی فیڈرکی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان وطن عزیزکے معمار ہیں،موجودہ وفاقی حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے بجٹ میں دوسو ارب روپے مختص کررہی ہے جس میں 5لاکھ سے ڈیڑھ کروڑروپے تک نوجوانوں کوقرضہ ملے گا،نوجوانوں کیلئے روزگارکے وافرمواقع لیکرآرہے ہیں،ہم سیاست قوم کی خدمت، وطن عزیزکی ترقی اورکمزورطبقے کواوپرلانے کیلئے کررہے ہیں نہ کہ اپنی ذات کیلئے ایوانوں میں بیٹھے ہیں،ہم ایسانظام ترتیب دے رہے ہیں کہ جس میں روزگارکیلئے عوام کوکسی کے پیچھے درخواستیں لیکر گھومنا نہیں پڑیگا،میرٹ کوپہلے بھی فوقیت دی اوراب بھی میرٹ ہماری ترجیح ہے۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی میں تین کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے ٹھنڈکوئی فیڈرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پیسکو حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے، عوام کوریلیف دینے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے،جس فیڈرپرزیادہ لاسزہواس کاجائزہ میں خودلوں گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کے بجلی منصوبوں کی تکمیل سے کم وولٹیج کامسئلہ مستقبل بنیادوں پرحل ہوجائیگا۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بہت جلدرشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے جوخیبرپختونخواکے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہوگا جس کی تکمیل سے روزگارکے مواقع فراہم ہوں گے،صنعت کوترقی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں کسی خطے کوکوئی گلہ شکوہ نہیں ہوگا،ہم یکساں نظام ترقی کے خواہاں ہیں۔یوم تاسیس کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت نے بدعنوانی کے خاتمے اوروطن عزیزکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے23سال جدوجہد کی، کئی مشکلات کاسامنا تھا،ناامیدی اورمشکلات کے سامنے تحریک انصاف کی قیادت نے کبھی ہتھیارنہیں ڈالے،اس قوم وملک کی خاطر عمران خان سیسہ پلائی دیواربنے رہے۔انہوں نے کہاکہ جس منشوراورانتخابی وعدوں کی بدولت عوام نے مینڈیٹ دیاہے انشائ اللہ ان توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات اورچیلنجزکاسامنا ہے مگرجب عظم اوراخلاص ہوتو مشکلات اورچیلنجزخودبخودمٹ جاتے ہیں۔







