اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار نوجوان نسل ادا کرتی ہے، یہی بچے مستقبل کے معمار ہیں، بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ے کنونشن سینٹر میں یتیم و بے سہارا بچوں کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یتیم و بے سہارا بچوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار نوجوان نسل ادا کرتی ہے، یہی بچے مستقبل کے معمار ہیں، بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ے کنونشن سینٹر میں یتیم و بے سہارا بچوں کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار نوجوان نسل ادا کرتی ہے، یہی بچے مستقبل کے معمار ہیں، بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ، معاشرے میں بہتری کے لئے سرکار کے ساتھ غیر سرکاری اداروں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبیب فاؤنڈیشن کا کردار اور عمل لائق تحسین ہے، معاشرے میں یتیم اور بیسہارا بچوں کی کفالت ملکی خدمت اور فریضہ ہے ، بچوں کے تحفظ خصوصاً سٹریٹ چلڈرن کے لیے خصوصی قانون سازی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے بہتر تعلیم و تربیت کے زیادہ حقدار ہیں، نئے پاکستان میں خصوصی بچوں کو خصوصی مراعات دینے کے لیے پر عزم ہیں۔







