سکولوں میں تعمیر اتی کام کی وزارتی سظح پر بھی مانیٹرنگ کی جائے‘مانیٹرنگ کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو، کیڈ کے مشیر تعلیم علی رضا اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلا س میں وزیراعظم تعلیمی ریفارم …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو، کیڈ کے مشیر تعلیم علی رضا اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلا س میں وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سکولوں میں جاری تعمیراتی کام اور اس کے معیار سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے سکولوں میں کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس مرحلے میں شامل تمام سکولوں میں تعمیراتی کام کا بیک وقت آغاز ہو چکا ہے اور 31دسمبر تک تعمیراتی کام کا یہ مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ سکولوں میں ملکی ہیروز کی تصاویر اور ان کے اقوام پر مشتمل ایک دیوار بھی تعمیر کی جائے گی جس سے بچوں کو مفید معلومات حاصل ہوں گی۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سکولوں میں تعمیر اتی کام کی وزارتی سظح پر بھی مانیٹرنگ کی جائے اور مانیٹرنگ کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply