اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان اورتیونس نے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سیاسی اور معاشی شعبوں میں مزیداستحکام دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ بات چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تیونس کے سفیر عادل العربی کی ملاقات کے دوران بتائی گئی۔تیونس کے سفیر نے پیرکو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے …
سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تیونس کے سفیر عادل العربی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان اورتیونس نے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سیاسی اور معاشی شعبوں میں مزیداستحکام دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ بات چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تیونس کے سفیر عادل العربی کی ملاقات کے دوران بتائی گئی۔تیونس کے سفیر نے پیرکو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقا ت مشترکہ تاریخی، ثقافتی قدروں، روایات اور عقیدے کی بنیاد پر قائم ہیں اور دونوں ملکوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اکثر مشترکہ موقف اپنایا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے ، سیاسی ، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں کے مابین وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعلقات اس سلسلے میں پائی جانے والی استعداد سے مماثلت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ملکوں کی پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھانے کے لئے مختلف پروگرام تشکیل دیں جس سے نہ صرف پارلیمانی نمائندوںبلکہ سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے بھی مواقع پیدا ہوںگے ۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ملکوں کے پارلیمان میں دوستی گروپوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔تیونس کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہمیں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تیونس مختلف شعبوں میں پاکستان سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے ۔







