اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں کا چہرہ دکھایا،وزیر اعظم کی تقریر سے پہنچنے والی تکلیف بخوبی سمجھ سکتے ہیں، وزیراعظم نے دس نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے قوم کو امید کی کرن دی۔ بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی …
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں کا چہرہ دکھایا،وزیر اعظم کی تقریر سے پہنچنے والی تکلیف بخوبی سمجھ سکتے ہیں، وزیراعظم نے دس نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے قوم کو امید کی کرن دی۔ بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مریم بی بی نے ٹھیک کہا نواز شریف کو بھلا کیسے بھلایا جاسکتاہے، مریم بی بی جانتی ہیں کہ میاں صاحب کی چوری پاکستان کی سیاسی ہی نہیں عدالتی تاریخ کا بھی حصہ بن چکی ہے،سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ، پانامہ جے آئی ٹی کی نو جلدوں کی رپورٹ اور احتساب عدالت سب نے میاں صاحب کی "دیانت کی داستانیں رقم کیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرمانہ کارروائیوں کو جمہوریت کا نقاب اوڑھا کر کر میاں صاحب قوم کا استحصال کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم کی قیادت پر مکمل پراعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کو جس دلدل میں پھنسایا اس میں سے عمران خان ہی نکالیں گے۔







