صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کاکوپن ہیگن میں ڈنمارک پاکستانی امور کونسل اور تحریک کشمیرڈنمارک کے زیراہتمام عالمی کشمیرکانفرنس سے خطاب

کوپن ہیگن ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی برادری کی عدم توجہ کا شکار ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کو نہ ختم ہونے والے مصائب کا سامنا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر صدارتی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیزکے مطابق وہ کوپن ہیگن میں ڈنمارک پارلیمنٹ میں ڈنمارک پاکستانی امور کونسل اور تحریک کشمیرڈنمارک کے زیراہتمام عالمی کشمیرکانفرنس …

کوپن ہیگن ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی برادری کی عدم توجہ کا شکار ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کو نہ ختم ہونے والے مصائب کا سامنا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر صدارتی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیزکے مطابق وہ کوپن ہیگن میں ڈنمارک پارلیمنٹ میں ڈنمارک پاکستانی امور کونسل اور تحریک کشمیرڈنمارک کے زیراہتمام عالمی کشمیرکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس سے ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی رکن زینیہ سٹیمپے، ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر سید ذوالفقار گردیزی، آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے ترجمان اور رکن عبدالرشید ترابی ، حریت کانفرنس رہنما غلام محمد صفی کے علاوہ تحریک کشمیر اور ڈینش پاکستان افیئرز کونسل کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔ صدر آزاد کشمیرنے کہا کہ کشمیری عوام روزانہ انسانی حقوق کے ناقابل برداشت سنگین جرائم کا سامنا کررہے ہیں، پبلک سیفیٹی ایکٹ اورآرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین مقبوضہ کشمیرمیں متعارف کرائے گئے ہیں جو نہ صرف توہین آمیز بلکہ قابض افواج کوظلم وبربریت کے اختیارات بھی دیتے ہیں۔ صدر آزادکشمیرنے کہا کہ عالمی برادری کی عدم توجہ کی وجہ سے کشمیری گذشتہ 7 دہائیوں سے ظلم کا شکار ہیں۔

Leave a Reply