پشاور۔18اکتوبر (اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین بدھ کے روز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب اور خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں تعلیم وتحقیق کے فروغ کے 3 بڑے منصوبوں کے افتتاح کیلئے بنوں پہنچے‘ بنوں پہنچنے پر وفاقی وزیرتعمیرات اکرم خان درانی ‘یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘کمشنر اور ڈی آئی جی بنوں ودیگر سینئر حکام نے ہیلی پیڈ پر صدر مملکت کا استقبال …
صدر مملکت بنوں پہنچ گئے‘متعدد منصوبوں کا افتتاح کرینگے

مزید خبریں
پشاور۔18اکتوبر (اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین بدھ کے روز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب اور خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں تعلیم وتحقیق کے فروغ کے 3 بڑے منصوبوں کے افتتاح کیلئے بنوں پہنچے‘ بنوں پہنچنے پر وفاقی وزیرتعمیرات اکرم خان درانی ‘یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘کمشنر اور ڈی آئی جی بنوں ودیگر سینئر حکام نے ہیلی پیڈ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت کانووکیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں ڈگریاں اورمیڈل تقسیم کریںگے۔صدر مملکت 3بڑے منصوبوں وومن یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی ‘ سٹوڈنٹس سٹاراپ بزنس سنٹر اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کریں گے۔








