صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی رکن صوبائی اسمبلی سارہ رضا کر رہی تھیں۔ صدر مملکت نے …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی رکن صوبائی اسمبلی سارہ رضا کر رہی تھیں۔ صدر مملکت نے طلباء کو قومی ترقی کیلئے سخت محنت کرنے کی تلقین کی۔ صدر نے کہا کہ طلباء کو حکومت کی تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کی کاوشوں میں مدد کرنا ہو گی، حکومتی کاوشوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply