صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ، آزادی اظہار اور عوام الناس تک اطلاعات کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔ جمعرات کو ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر نے اس …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ، آزادی اظہار اور عوام الناس تک اطلاعات کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔ جمعرات کو ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کی مدت کے دوران حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے سی پی این ای پر زور دیا کہ وہ ملک میں صحافتی برادری کی بہتری کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply