ضلعی انتظامیہ پشاور نے سری پائے، شوارما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی ہونے والا دو ہزار کلومضر صحت گوشت برآمدکر لیا

ضلعی انتظامیہ پشاور نے سری پائے، شوارما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی ہونے والا دو ہزار کلومضر صحت گوشت برآمدکر لیا

پشاور۔ 29 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنے جی ٹی روڈ پر پنجاب سے آنے والی بس سے بڑی تعداد میں مضر صحت گوشت و دیگرخوردنی اشیاء برآمد کرکےڈرائیور سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنرپشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بس سے دو ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت، کلیجی، پائے، سری ، مغز ،بھینسوں کے سر اوردیگر اشیاء برآمد، ہوئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر حسن خیل کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ پکڑا جانے والا گوشت ،پائے، سری پائے، شوارما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا، لائیو سٹاک کی لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں ان اشیاء کو مضر صحت قرار دے دیا، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔