عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میاں شہباز شریف کا وژن ہے، وفاقی وزیردفاع

گوجرانوالہ ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میاں شہباز شریف کا وژن ہے، خادم پنجاب کی کاوشوں کی بدولت پچھلے نو سال میں پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مثالی بہتری آئی ہے ،ڈی ایچ کیو اسپتال میں 40کروڑ روپے سالانہ کی ادویات کی فراہمی کسی کارنامے …

گوجرانوالہ ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میاں شہباز شریف کا وژن ہے، خادم پنجاب کی کاوشوں کی بدولت پچھلے نو سال میں پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مثالی بہتری آئی ہے ،ڈی ایچ کیو اسپتال میں 40کروڑ روپے سالانہ کی ادویات کی فراہمی کسی کارنامے سے کم نہیں ہے، ادویات اورمفت علاج کی سہولیات کی وجہ سے مریضوں کا رش زیادہ ہے ، تحصیل کی سطح پر اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے، میونسپل ڈسپنسریاںبنیادی صحت مراکز فعال کرنے کی پلاننگ کی جائے ،سرکاری سکولوں کے نتائج میں مزید بہتری لانے کے لئے اور معیار تعلیم بھی بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، اعظم آباد میں تحصیل سطح کے اسپتال کے لئے فوری کام کا آغاز کر دیا جائے ، وفاقی وزیر کاڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے صحت اور تعلیم کے محکموں کے بارے میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں سرجیکل ٹاور کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں‘ عنقریب اس پر کام کا آغاز متوقع ہے جس کے بعد مریضوں آپریشن کرنے میں سہولت ہو جائے گی

مزید خبریں

Leave a Reply