عیدالاضحی قربت الٰہی اور تقویٰ کا نادر وسیلہ ہے، سیف اللہ خان نیازی

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی قربت الٰہی اور تقویٰ کا نادر وسیلہ ہے، عید قرباں کے موقع پر ملک و ملت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کو عیدالاضحی …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی قربت الٰہی اور تقویٰ کا نادر وسیلہ ہے، عید قرباں کے موقع پر ملک و ملت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کو عیدالاضحی کی خوشیاں اور برکات مبارک ہوں، عیدالاضحی ابراہیم علیہ السلام اور انکے فرزند اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اطاعت و رضائے خداوندِ کریم کی لازوال مثال کی یادگار ہے، عیدالاضحی قربت الٰہی اور تقویٰ کا نادر وسیلہ ہے، عید قرباں کے موقع پر ملک و ملت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ عید کے ان پرمسرت لمحات میں بھارتی بربریت میں گھرے کشمیری بھائیوں کو یاد کرتے ہیں، اللہ رب العزت سے اہل کشمیر کی نصرت کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اس بابرکت موقع پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کی دعا مانگتے ہیں، اللہ کریم ہماری نماز، قربانی اور دعا کو شرف قبولیت عطا فرمائیں۔